عمان،6جون؍(آئی این ایس انڈیا)اردن کے ایک خفیہ ادارے کے تین سینئر افسروں سمیت پانچ افراد پیر کے روز دارلحکومت عمان کے مضافاتی علاقے البقعہ کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں قائم ایک سیکورٹی دفتر پر حملے میں ہلاک جبکہ دوسرے دو ملازم زخمی ہو گئے۔اردن کے سرکاری ٹی وی نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے وسیع رقبے پر پھیلے سیکیورٹی دفتر پر کیا گیا۔ ترجمان نے حملے کو دہشت گرد کارروائی قرار دیتے ہوئے مزید تفصیل نہیں بتائی۔